تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران برائے سال 2020 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں تقریبِ حلف برداری
(لاہور۔ پریس ریلیز) تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران کے انتخابات برائے سال 2020 کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے دستورکی شق 9-A کے مطابق مرکزی انتظامیہ اور مجلس ِ شوریٰ کے ممبران کا انتخاب ہر سال بذریعہ الیکشن کیا جاتا ہے۔ انتخابات کا سلسلہ یکم دسمبر سے پندرہ دسمبر تک جاری رہتا ہے۔ ان انتخابات کے تحت درج ذیل ممبران مرکزی عہدیداران منتخب ہوئے۔
منتظم ِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری
صدر : سعید جعفر سروری قادری
نائب صدر: ناصر حمید سروری قادری
جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری
جوائنٹ سیکریٹری: شیر علی سروری قادری
ترجمان (برائے امورِ داخلہ): ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری
ترجمان (برائے امورِ خارجہ): حافظ حماد الرحمن سروری قادری
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے نو منتخب عہدیداران سے تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں حلف لیا۔ خلف برداری کی تقریب یکم جنوری بروز بدھ بعد از نمازِ عشا منعقد ہوئی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس رات 8 بجے مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں تشریف لائے جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔
تحریک دعوتِ فقر کے ممبران، عہدیداران اور تمام خانقاہ نشینوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔
تقریب میں نقابت کے فرائض احسن علی سروری قادری نے انجام دیئے جنہوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے باقاعدہ آغاز کے لیے مولانا محمد اسلم سروری قادری کو دعوت دی جنہوں نے تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران اور مجلس ِ شوریٰ کے ممبران کے ناموں کا اعلان فرمایا اور سب کو مبارکباد دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کے قیام اور اغراض و مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی اورعہدیداران کے فرائض کے متعلق بھی آگاہ فرمایا۔ اس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اہم امور پر گفتگو فرمائی اور خانقاہ سے رخصت ہوئے۔
نومنتخب ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں تقریبِ حلف برداری
(لاہور۔ پریس ریلیز) مجلسِ شوریٰ برائے سال 2020 کے ممبران کی حلف برداری کی تقریب 3 جنوری 2020 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں ہوئی جہاں منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے منتخب ہونے والے ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی موجود تھے۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے مجلس ِ شوریٰ برائے سال 2020 کے لیے منتخب ہونے والے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا جو کہ درج ذیل ہیں:
ڈاکٹر حسنین محبوب،عبدالرحمن محبوب،محمد رمضان باھُو،محمد شعیب ارشاد،مغیث افضل،وقاص احمد ارشاد،احسن علی،راشد گلزار،فہد شہزاد،عمران طاہر، قدیر اقبال،محمد ظہیر،احسن رضا،حسن رضا،محمد مقبول،محمد وقار ارشاد،محمد فاروق ضیا،ارشد رمضان،محمد یوسف،ناصر مجید،آصف محمود،محمد شجاعت،محمد توقیر احمد،فہد مرزا،محمد احسان،فیضان یٰسین،عبدالقیوم،امیر حمزہ
منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے منتخب ہونے والے ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعائے خیر کروائی کہ اللہ تعالیٰ انتظامیہ اور مجلسِ شوریٰ کے ممبران کو استقامت عطا فرمائے اور اپنی رضا کے مطابق جماعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔