ملک بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں
بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ کے ممبران نے چک 378 گ ب حماندکے منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں منعقد ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض قدیر اقبال، محمد رمضان باھُو، محمد یعقوب، محمد آصف اور محمد فیاض نے انجام دئیے۔ محفل میں شریک اہل ِ عقیدت و محبت افراد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور کی کتب کو بہت سراہا اور کتب خریدیں۔
٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 20 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی نے گائوں پنڈی عیسیٰ سیّد والا روڈ پر ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐمیں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ قدیر اقبال اور محمد یعقوب نے سٹال پر ڈیوٹی سرانجام دی۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 20 ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے جامع مسجد میلاد چوک پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگا یا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض مظہر حسین، محمد حارث، عبدالرزاق اور انیب یونس نے ادا کیے۔
اٹک (علاقائی رپورٹر) 22 ستمبر 2019 بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر احمدال نے گائوں مکیال میں بلال مسجد میں بعد نمازِ مغرب درس کا اہتمام کیا۔ نماز کے بعد کامران مقصود سروری قادری نے ایک جامع بیان کیا جس میں انہوں نے اسم اللہ ذات کی فضیلت اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ حاضرین نے ان کے بیان کو خوب سراہا۔ سفیر عمران سروری قادری بھی کامران مقصود کے ہمراہ تھے۔ کامران مقصود اور سفیر عمران نے بیان کے آخر میں حاضرین کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ حق کے دعوت نامے بھی تقسیم کیے۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے میلاد چوک مسجد کے سامنے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کرنے والے افراد نے آنے والے تمام لوگوں کو فقر اور اسم اللہ ذات کی دعوت دی۔
٭ جہلم (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر جہلم نے نمازِ عصر کے بعد گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔ محمد بلال سروری قادری نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد ظفر اقبال سروری قادری نے اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کے فضائل اور اس کی اہمیت پر خصوصی بیان کیا۔ محفل کے اختتام پر دعا کروائی اور حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک نے کھوڑ کمپنی لاری اڈے والی مسجد کے سامنے سلطان الفقر پبلیکشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض محمد سعید، منظور الٰہی، دانیال سعید اور کامران مقصود نے انجام دیئے۔ اہل ِعلاقہ نے کتب میں دلچسپی کا اظہار کیا اور بہت سے اہل ِ عقیدت حضرات نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے اور کتب بھی خریدیں۔ سٹال پر موجود افراد نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی سالانہ ممبرشپ کے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا۔ دعوتِ حق کے لیے دعوتِ نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کیے گئے۔ تمام حاضرین کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں خانقاہ سروری قادری لاہور میں منعقد ہونے والی محفل میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 4 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ البارک بعد از نمازِ مغرب دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں اجلاس ہوا۔ کامران مقصود سروری قادری نے تلاوتِ قرآن مجید سے باقاعدہ طور پر اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس میں تمام ممبران کی تحریکی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ممبران نے اسم اللہ ذات کے پیغام کو عام کرنے میں بھرپور حصہ لیا تھا اس لیے ان کی کاوشوں اور ذوق و شوق کو سراہا گیا اور آئندہ بھی مزید شوق اور جذبے سے کام کرنے کی تاکید کی گئی۔ تمام ساتھیوں نے پیار و محبت اور اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہر جمعہ کو اجتماعی طور پر اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی مشق کرنے کا ارادہ کیا۔ اس کے علاوہ علاقے میں موجود تمام پیر بھائیوں کا نہ صرف علاقائی دفتر بلکہ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر سے بھی رابطہ برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی۔ اسی سلسلے میں ایک رابطہ کمیٹی قائم کی گئی جس میں تمام ممبران کو پیر بھائیوں سے مسلسل رابطے میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس کی رپورٹ باقاعدگی سے دفتر میں جمع کروانے پر اتفاق کیا گیا۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 4 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے چوک عمر فاروق ہارون آباد کے نزدیک مسجد گلزارِ مدینہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا اور لوگوں میں نہ صرف دعوتِ حق کے پمفلٹ تقسیم کیے بلکہ اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کے متعلق بھی عوام الناس کو آگاہی دی۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض عبد الرزاق، انیب یونس، فرحان، عمیر، عرفان، عمران اور امین نے انجام دیئے۔
٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر بچیانہ نے 4 اکتوبر 2019 بروز جمعتہ المبارک جڑانوالہ شہر میں جی ٹی ایس اڈا کے قریب مدنی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سلطان الفقر کے شمارے تقسیم کیے گئے اور مرشد کامل اکمل اور اسم اللہ ذات کے متعلق حاضرین کی رہنمائی بھی کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 9 اکتوبر 2019ء بروز بدھ دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں ممبران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماہِ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید مؤثر بنانے اور سرگرمیوں کو تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔
٭ مپالکے (علاقائی رپورٹر) 10 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات دفتر تحریک دعوتِ فقر مپالکے ضلع اوکاڑا میں محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد احمد سروری قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد محمد طارق نے رسالہ روحی شریف پڑھا اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان بیان کی۔آخر میں میاں محمد زمان نے تحریک دعوتِ فقر کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال نے گائوں ڈھوک محمد کی جامع مسجد کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ مسجد میں آنے والے تمام نمازیوں نے سٹال کا دورہ کیا اور کتب خریدیں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض مبشر الحسن سروری قادری اور سفیر عمران سروری قادری نے انجام دیئے۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے اسم ِ اللہ ذات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جامع مسجد گلزارِ مدینہ مسلم کالونی ہارون آباد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا اور فقر کی دعوت دی۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض فوجی مظہر حسین، انیب یونس اور عبد الرزاق نے سرانجام دیئے۔
٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر پچیانہ تحصیل جڑانوالہ نے جامع مسجد غوثیہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا جہاں حاضرین نے کثیر تعداد میں کتب خریدیں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض قدیر اقبال، محمد یعقوب، محمد ارشد اور محمد رمضان نے انجام دیئے۔