مسجد و خانقاہ کی تعمیر کے لیے انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس

Spread the love

لاہور (نیوز رپورٹر) 9 ستمبر 2019ء مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئی مسجد و خانقاہ کی تعمیر کے لیے ماہرینِ تعمیرات سے تجاویز لی گئیں۔ اجلاس میں مسجد و خانقاہ کے محل وقوع، نقشہ جات اور مختلف خاکے بنانے سے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔ معمار اور انتظامیہ کمیٹی نے درست پیمائش اور زاویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کے لیے مسجد و خانقاہ کے لیے خریدی گئی زمین کا بھی دورہ کیا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ جلد ہی مسجد و خانقاہ کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔ جماعت مل کر اس عظیم مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ 

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love