اٹک (علاقائی رپورٹر) 8 ستمبر 2019ء بروز اتوار بعد از نمازِ مغرب سرپرست تحریک دعوتِ فقر اٹک محمد سعید سروری قادری کی صدارت میں دفتر تحریک دعوتِ فقر اٹک میں اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت کلامِ پاک کی سعادت محمد کامران مقصود سروری قادری نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقائی دفتر کی تزئین و آرائش اور نئے جوش و ولولے سے بانی و سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا فقر کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے حاضرین ِ اجلاس نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر دفتر تحریک دعوتِ فقر اٹک میں بھی محفل بسلسلہ یادِ حسینؓ منعقد کرنے کا عزم کیا گیا۔
Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]