بچیانہ منڈی میں دعوت و تبلیغ کا کام زور و شور سے جاری

Spread the love

بچیانہ منڈی (نیوز رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کی زیرِ نگرانی تبلیغی دوروں کا آغاز ہو چکا ہے۔ 26 اگست 2019 کو نگرانِ اعلیٰ شعبہ دعوت و تبلیغ محمد ارشد رمضان سروری قادری شعبہ کے دیگر ممبران محمد رضوان سروری قادری اور علی حیدر سروری قادری کے ساتھ چک 8 بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد پہنچے۔اسی دن یٰسین عنایت سروری قادری کے گھر ساتھیوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔سب حاضرین کو نہ صرف خانقاہ سروری قادری آنے کی دعوت دی گئی بلکہ تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات اور تحریکی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 27 اگست 2019کو مرضی پورہ بچیانہ منڈی میں محمد رفیق سروری قادری کے گھر محمد ارشد رمضان سروری قادری نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مریدین اور عقیدتمندوں کو فقر میں مالی و بدنی مجاہدے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور انہیں خانقاہ سروری قادری لاہور میں تربیت کے لیے آنے کی دعوت دی۔
28اگست2019کو انور کے محل بچیانہ منڈی میں تحریکی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ممبران کو باقاعدگی سے ہر ہفتہ یا کم از کم ہر ماہ خانقاہ سروری قادری آنے کی دعوت دی گئی اور ذکر و تصور اسم اللہ ذات باقاعدگی سے پڑھنے کی تاکید کی گئی۔ حاضرین ِاجلاس میں شعبہ دعوت و تبلیغ نے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

28اگست 2019 کو علاقائی دفتر تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی میں محمد ارشد رمضان سروری قادری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے عہدیداران اور دیگر حاضرین ِاجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کہ جماعت کو منظم کیا جائے اور تحریکی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تحصیل جڑانوالہ میں ایک  نئے علاقائی دفتر کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کے متعلق گفتگو ہوئی تاکہ تحریک دعوتِ فقر  کے مقاصد کو آگے بڑھایا جاسکے۔
30اگست 2019کو تحصیل جڑانوالہ میں نمازِ جمعہ کے بعد سرپرستِ تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد قدیر اقبال سروری قادری کی نگرانی میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا اسٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر محمد یعقوب سروری قادری اور محمد اشفاق سروری قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سٹال پر آنے والے لوگوں میں اسم اللہ ذات کی دعوت کے لیے پمفلٹ اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور تقسیم کیے گئے۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love