سرگودھا (نیوز رپورٹر) شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیر اہتمام شاہ پور صدر ضلع سرگودھا میں فقر کی دعوت کا کام جاری رہا۔ 28 اگست 2019 کو مولانا محمد اسلم سروری قادری نے بعد از نمازِ فجر جامع مسجد نور میں ذکر و تصور اسم اللہ ذات پر جامع بیان دیا اور نمازیوں میں تحریک دعوتِ فقر کے دعوت نامے تقسیم کئے۔ اس کے بعد حاجی گلزار سروری قادری کے گھر مختصر سی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح سے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ محفل میں ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی اہمیت، شانِ مرشد کامل اکمل، مجاہدہ کی اہمیت اور صحبت ِ مرشد سے مستفید ہونے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے نمازِ مغرب کے بعد جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ میں بھی بیان کیا۔
اٹک (نیوز رپورٹر) 30 اور 31 اگست 2019 مولانا محمد اسلم سروری قادری اور محمد ظہیر سروری قادری نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں دن بھر وقفے وقفے سے عقیدتمندوں اور مریدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جن کے ساتھ ذکر و تصور اسم اللہ ذات، مرشد کامل اکمل، تزکیہ نفس اور مقصد ِحیات کے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی۔ اس کے علاوہ علاقائی عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جو تقریباً 4 گھنٹے جاری رہا۔
5 ستمبر 2019 کو مبشر الحسن سروری قادری اور کامران مقصود سروری قادری کے گھر گرد و نواح سے آئے حاضرین کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا اور خانقاہ سروری قادری میں فقیر ِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے فیض حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔
6 ستمبر 2019 کو کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں جامع مسجد کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ تمام نمازیوں نے نماز کے بعد سٹال پر حاضر ہو کر کتب ملاحظہ کیں اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی منفرد کتب کو بہت سراہا۔
شاہ پور صدر،احمدال اور کھوڑ میں دعوت و تبلیغ کا کام جاری
Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]