تحریک دعوتِ فقر
(Tehreek Dawat-e-Faqr)
ہم آپ کو تحریک دعوتِ فقر (Tehreek Dawat e Faqr) کی ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ سائٹ دنیا بھر میں فقر کی تعلیمات کی واحد ترجمان ہے۔ فقر ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اصل باطنی ورثہ اور دینِ اسلام کی روح ہے۔
مسلمانوں کے اللہ تعالیٰ سے مضبوط روحانی تعلق کو پھر سے استوار کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ اس روحانی تعلق کی کمزوری کی بنا پر ہی آج مسلمان خیر الامم ہونے کے باوجود انتہائی پست ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ہم فقر کی تعلیمات کے ذریعے مسلمانوں کی توجہ روح سے خالی محض ظاہری بدنی اور دکھاوے کی عبادات سے ہٹا کر انکی روحانی پاکیزگی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد ہی ظاہری عبادات قبولیت کے لائق بنتی ہیں۔
ہم اپنے سلف صالحین اولیا اللہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے دینی و روحانی نظریات کی ترجمانی کرتے ہیں جن کے مطابق جب تک معاشرے کے ہر فرد کی روحانی و باطنی اصلاح نہیں ہوتی تب تک معاشرے کی فلاح ممکن نہیں۔ صرف روحانی طور پر پاکیزہ مسلمان ہی مومن کہلانے کے لائق ہیں اور اللہ نے قرآن میں صرف مومنین کی مدد اور ان پر مہربانی کا وعدہ فرمایا ہے نہ کہ نام کے ظاہری مسلمانوں کا۔ دنیا اور آخرت کی فلاح اور کامیابی روحانی طور پر پاکیزہ مومنوں کا مقدر ہے اسی لیے ہم امتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو روحانی پاکیزگی کی طرف بلاتے ہیں تاکہ دنیا و آخرت کی ظاہری و باطنی فلاح انہیں حاصل ہو۔
عطیات برائے زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ
مرشد کامل اکمل اور بانی تحریک دعوتِ فقر
(Murshid Kamil Akmal aor Bani Tehreek Dawat-e-Faqr)
ہمارا تعلق سلسلہ سروری قادری سے ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ذریعے اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو منتقل ہوتا ہے اور ان سے حضرت امام خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے سلسلہ در سلسلہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور پھر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو (Sultan Bahoo) رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ ہمارے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اس سلسلے کے اکتیسویں سلطان ہیں جنہیں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ ورثۂ فقر امانتِ الٰہیہ کی صورت میں سلطان الفقر (Sultan ul Faqr) (ششم) حضرت سخی سلطان محمد اصغرعلی رحمتہ اللہ علیہ سے منتقل ہوا۔ فقر کی تعلیمات کو عام کرنے اور اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو روحانی پاکیزگی کی طرف بلا کر ان کا تعلق باللہ مضبوط کرنے کے مقصد کی تکمیل کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کا آغاز فرمایا ہے۔
1۔ سلسلہ سروری قادری میں بیعت کے لیے رابطہ کریں:
روحانی مرکز
مسجد ِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور
موبائل: 4507000 – 321-92+
ہر اتوار کے دِن نمازِ ظہر سے قبل خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوتی ہے۔
انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) اور خانقاہ سلطان العاشقین
مسجد ِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ
سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور
موبائل: 4507000 – 321-92+
2.بیرونِ ممالک سے آن لائن بیعت ہونے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں یا ای میل سے رابطہ کریں۔
www.tehreekdawatefaqr.org/contact-us
Email: sultanulfaqr@tehreekdawatefaqr.com
بیعت کی اہمیت کے متعلق جاننے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
www.tehreekdawatefaqr.org/bayat
www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com/important-topics-bayat